اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان دوبارہ اضافی چینی کی پیداوار رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ ایک سال کے دوران چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75لاکھ ٹن ہوگی
جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20لاکھ ٹن اضافے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ اضافی چینی رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جبکہ اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81روپے فی کلو گرام ہے جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔