بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

تمام ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول متعارف ،جانتے ہیں قیمت کتنی مقرر کی گئی؟

datetime 26  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکا میں تمام ٹچ آلات کا ریموٹ کنٹرول متعارف کرایاگیا ہے جس کی تعارفی قیمت صرف 35 ڈالررکھی گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق دیکھنے میں سگریٹ لائٹرلگنے والے اہم آلے میں چار آلے سمودیئے گئے ہیں۔ اول یہ وائرلیس ریموٹ کنٹرول ہے جو تمام

ٹچ آلات چلاسکتا ہے۔ دوم اس میں لیزر پوائنٹر آپ کو کانفرنس پریزینٹیشن میں کام آتا ہے، سوم اسے ایئر یا کارڈلیس ماس کہا جاسکتا ہے اور چہارم، یہ شارٹ کٹ جنریٹر بھی ہے۔اس آلے کو چیرٹاک کا نام دیا گیا ہے جو فی الحال ایک کراڈ فنڈنگ ویب سائٹ ، کِک اسٹارٹر پر فنڈنگ کے مراحل سے گزررہا ہے۔ یہ بلیوٹوتھ اور وائی فائی دونوں سے کام کرتا ہے اور ٹیبلٹ سے لے کر اسمارٹ فون تک کو دور سے کنٹرول کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ تھوڑی سی کوشش سے خود اپنے شارٹ کٹ بھی بناسکتے ہیں۔اسی طرح ویڈیو بناتے وقت چیرٹاک سے ہی اسمارٹ فون کیمرہ کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ 20 روز تک چلتا رہتا ہے۔ اتنی کم بجلی خرچ کرنے کی بنا پر اسے آپ جیب میں رکھ کر کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنا پر اس کی تعارفی قیمت صرف 35 ڈالر رکھی گئی ہے جس میں بعد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔اس کا وزن صرف 40 گرام ہے اور ایک مرتبہ چارج ہونے پر چیر ٹاک 20 روز تک کام کرسکتا ہے۔ اس طرح تمام ٹچ آلات کا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں آجاتا ہے اور وہ بھی ریموٹ کنٹرول انداز میں کام کرسکتا ہے۔ اس طرح اسکرین اور فون کو قابو کرنے کا شاندار آپشن آپ کی مٹھی میں آجاتا ہے۔جدید ٹیکنالوجی کی بنا پر لوگ اس میں رقم عطیہ کررہے ہیں جس کے بعد وہ اسے خرید سکیں گے اور کمپنی کے دیگر فوائد بھی حاصل کرسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…