بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہین اور وارنر کی دوستی کے چرچے ، دلچسپ میمز کی بھرمار

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز فاسٹ بولر شاہین آریدی اور مہمان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آمنا سامنا ہوا۔آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جب اختتامی

مراحل میں تھا تب وارنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا، اگلی ہی گیند پر شاہین نے باؤنسر کرایا تو وارنر نے اسے سمجھداری سے روکا۔گیند پھینکتے ہی شاہین دوڑ لگاتے ہوئے وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ اس منظر سے بظاہر ایسا لگا کہ دونوں کرکٹرز ایک دوسرے پر غصہ کررہے ہیں تاہم دراصل ایسا نہیں تھا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بعدازاں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں اور ہنس رہے ہیں۔ڈیوڈ وانر نے شاہین آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور اس پر محبت کا اظہار کرنے والا ایموجی بنایا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے فیلڈ پر دونوں کرکٹرز کے درمیان اس منظر کو خوبصورت قرار دیا اور اس پر دلچسپ تبصرے کیے،کچھ مداحوں نے تو مزاحیہ میمز بھی بنائیں اور تبصروں سے دیگر لوگوں کو محظوظ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…