راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان سعودی عرب کے اسلامی دنیا میں منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ایک تاریخی پیش رفت ہے ،کانفرنس سے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے میں مدد ملے گی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ابھرتے چیلنجوں کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔سعودی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ سعوی وزیر خارجہ نے بارڈر مینجمنٹ کیلئے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کی بھی تعریف کی ۔سعوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار اور او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔















































