اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے فوج کے خلاف طوفان بدتمیزی مچایا۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ اکاؤنٹس ن لیگ کیحق میں مہم چلاتے رہے پھر فوج کو نشانہ بنایا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اور
فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا، وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو فوج کا ادارہ بدنام کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔















































