بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بینکوں نے تیل کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی روک دی، بحران کا خدشہ

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پٹرولیم سیکٹر میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کی وجہ سے بینکوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی روک دی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلیے سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے ملک میں

پٹرولیم مصنوعات کا بحران کھڑا ہورہا ہے جو کسی بھی وقت پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ملکی طلب کے علاوہ ایندھن کے اسٹریٹیجک ذخائر بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بینکوں نے پیٹرولیم سیکٹر میں مالیاتی فراڈ کو بنیاد بناکر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے فنانسنگ بند کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود بینک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات کو جواز بناکر پیٹرولیم کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے بینکوں کے سربراہان کو ایک مکتوب میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جس کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں بینک اس کمپنی کے ساتھ اپنے ایکسپوژرز کو قانون کے مطابق ری اسٹرکچرکرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقاتی ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ اس مالیاتی فراڈ میں ملوث سرکاری بینک کے متعلقہ افراد کے ملوث ہونے اور غفلت و کوتاہی کی شفاف بنیادوں پر انکوائری جاری ہے جس میں ملوث نہ پائے جانے والے افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کے علم میں آیا ہے کہ بینک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے کاروبار سے اجتناب کررہے ہیں جس کی وجہ مذکورہ انکوائری کو قرار دیا جارہا ہے، تحقیقاتی ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ زیر انکوائری آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ اپنے ایکسپوژرز ری اسٹرکچر کرنے والے بینکوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…