اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اراکین عمران خان کے پاس واپس چلے جائیں تو پوتر اور آپ کے کرتوں سے اختلاف کریں تو بے ضمیر ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ
عمران خان کہتے ہیں جن ارکان نے پیسے لیے واپس آ جائیں تو کچھ نہیں کہوں گا،یعنی آپ کے پاس واپس چلے جائیں تو دوبارہ پوتر ہو جائیں گے اور اگر آپ کے کرتوتوں سے اختلاف کریں تو بے ضمیر،عمران کہتا ہے ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو سلام کہتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ہڑپ کیا، وہاں لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی اور تمھارے فون نہ سنے اور تم اس بھارت کو سلام کرتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ چار سالوں میں تمھاری خارجہ پالیسی آزاد تھی یا غلام جواب دو،اگر خارجہ اور داخلہ پالیسی آزاد نہیں تھی تو آپ خاموش کیوں رہے؟زمہ دار کا نام بتائیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن، مہنگائی، ڈالر کی ودر، پٹرول ،۔ آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتیں بڑھیں پھر بھی شرم عوام کی آواز بننے والوں کو آئی آپ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔انہوںنے کہاکہ قوم سے دنیا اس راز کا پتہ پوچھتی ہے کہ آپ کے وزیر اعظم نے ساری زندگی کوئی کام نہیں کیا تو تین سو کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی کیسے گزار رہا ہے مگر شرم تم کو نہیں آتی۔















































