پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

جتنی کرپشن فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی،غلام سرور خان کی دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، کمیشن لیا ،لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے مگر انہیں نہیں ملا ۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ آج روٹین پریس کانفرنس ہے صورتحال اسپیشل ہے، عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے ان کے پاس چارج شیٹ کیا ہے، پی پی اور ن لیگ نے متعدد باریاں لگائیں، انہوں نے کمیشن لیا لوٹ مار کی بیرون ملک اپنے اثاثے بنائے، صرف ن لیگ نے نہیں زرداری نے بھی کرپشن کی۔انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن مولانا فضل الرحمن نے کی اتنی کسی دینی جماعت نے کرپشن نہیں کی، انہوں نے مدرسوں کی کمائی کھائی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جلا وطنی کا ڈرامہ رچایا بعد میں گواہ اور ضامن آگئے، اب تو خوشی خوشی سے گئے ہیں، نواز شریف نے کہا معاہدہ پانچ سال کا تھا اور معائدے پر دس سال لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر ہلڑ بازی گندی زبان استعمال کی تقریر کا موقع نہیں دیا، یہ عمران خان سے این آر او چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…