شی آن (شِنہوا)چین کے ماہرین آثار قدیمہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے شانشی میں پتھرکے دور کی 12ہزار سے زیادہ پتھر سے بنی اشیا دریافت کی ہیں۔
شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی کے مطابق،یہ آثارمارچ 2021 میں شروع کردہ آثار قدیمہ کی کھدائی کے منصوبے کے دوران دریافت ہوئے جولوونان کاونٹی کے مقام ییوآن میں 500 مربع میٹر کے رقبے پرجاری ہے۔دریافت ہونے والی اشیا میں پتھر کے کھرچنے ، تیز اوزار، کاٹنے کے اوزار اورکلہاڑیاں اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ اکیڈمی کے محقق ژانگ گائکھے نے کہا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، قدیم انسان اس علاقے میں کم از کم 6لاکھ سال پہلے موجود تھے جبکہ انسانی سرگرمیوں کا آغاز تقریبا 2لاکھ 50ہزار سال پہلے ہوا، جو تقریبا 70 ہزار سال پہلے تک جاری رہیں۔