ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات ثابت ہو گئے ہیں، اکبر ایس بابر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے وزیرِ اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے ساتھ لائیو ٹی وی پر بحث کر لیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے

کہا کہ آج بھی آپ نے درخواست دائر کی کہ اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کریں۔انہوں نے کہاکہ آج بھی کیس میں آپ نے التواء کی کوشش کی، کیس کو التواء میں ڈالنے کے لیے مختلف بہانے تلاش کیے گئے۔اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کی اگلی تاریخ 17 مارچ رکھی ہے، ہم غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے مطمئن ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نے کہا کہ اب غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے، قوم اب مزید انتشار برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو انتشاری کیفیت میں لے گئی ہے، حکومت وہ کام کرنے جا رہی ہے جس سے خطرات جنم لیں گے۔اکبر ایس بابر کا وزیرِ اعظم سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ آپ ثبوت نہیں لا سکے کہ میں کسی کے ایماء پر یہ سب کر رہا ہوں، عمران خان آپ نے بھارتیوں سے فنڈنگ کیوں وصول کی؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جلد اس کیس کا فیصلہ سنائے، اس کیس کا فیصلہ ملک کو انتشار سے بچائے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…