عمران خان آج بھی میرے ساتھ لائیو ٹی وی پر بحث کر لیں، پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

15  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے وزیرِ اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی میرے ساتھ لائیو ٹی وی پر بحث کر لیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ

آج بھی آپ نے درخواست دائر کی کہ اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کریں۔انہوںنے کہاکہ آج بھی کیس میں آپ نے التواء کی کوشش کی، کیس کو التواء میں ڈالنے کے لیے مختلف بہانے تلاش کیے گئے۔اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں میرے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سماعت کی اگلی تاریخ 17 مارچ رکھی ہے، ہم غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے مطمئن ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نے کہا کہ اب غیر ملکی فنڈنگ کیس کے فیصلے کا وقت آ گیا ہے، قوم اب مزید انتشار برداشت نہیں کر سکتی۔انہوںنے کہاکہ حکومت ملک کو انتشاری کیفیت میں لے گئی ہے، حکومت وہ کام کرنے جا رہی ہے جس سے خطرات جنم لیں گے۔اکبر ایس بابر کا وزیرِ اعظم سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ آپ ثبوت نہیں لا سکے کہ میں کسی کے ایماء پر یہ سب کر رہا ہوں، عمران خان آپ نے بھارتیوں سے فنڈنگ کیوں وصول کی؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن جلد اس کیس کا فیصلہ سنائے، اس کیس کا فیصلہ ملک کو انتشار سے بچائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…