منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یوکرائنی دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ کر دیا گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو /کیف (این این آئی)یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بڑھتی شیلنگ کے سبب 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا تھا کیف میں منگل کی شام 8 بجے سے جمعرات کی صبح 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے دوران شہر میں اسپیشل پرمیشن کے بغیر گھومنے کی اجازت نہیں ہو گی،

کیف یوکرین کا دل ہے، اس کا دفاع کریں گے۔ادھریوکرین کے دارالحکومت کیف میں رہائشی بلاک پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرین کی سرکاری ایمرجنسی سروس کا کہنا تھا کہ کیف کے ضلع سویا توشینسکی میں 16منزلہ رہائشی عمارت پر حملے کے بعد ملبے سے 27 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔اس سے قبل یوکرینی دارالحکومت کیف کے وسطی علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے۔یوکرین کے ریجن دنیپرو میں روسی راکٹ حملے میں مرکزی سول ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا۔گورنر دنیپرو کا کہنا تھا کہ روسی فوج نے رات کو مرکزی سول ایئر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایئر پورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور ٹرمینل کی عمارت کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمہوریہ چیک، پولینڈ اور سلوانیہ کے وزرائے اعظم یوکرینی دارالحکومت کیف پہنچ گئے جہاں وہ یورپی یونین کے رہنماوں کے نمائندوں کے طور پر صدر وولودومیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔جمہوریہ چیک کے وزیرِ اعظم پیٹر فیالا کا کہنا تھا کہ یوکرین کے دورے کا مقصد یوکرین کی خود مختاری اور آزادی کے لیے یورپی یونین کی حمایت کی تصدیق اور یوکرین کے لیے حمایت کا وسیع پیکیج پیش کرنا ہے۔دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا کہ روسی فوج نے یوکرین کے ریجن خیر سون کے تمام علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…