فیصل واوڈا کی نشست پر نثارکھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

15  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نشست پر نثارکھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے نااہلی کے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر9 مارچ کو الیکشن ہوا، ان کی نشست پر جیتنے والے امیدوارکا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوا، کیس کا نوٹس کل موصول ہوا، جواب جمع کرانے کے لیے وقت درکار ہے۔ اس موقع پر فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ واوڈا کی جگہ جیتنے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، سپریم کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے معاملات زیر التوا ہیں۔ فیصل واوڈا کے وکیل کے موقف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے کسی نوٹیفکیشن کو نہیں روکا، فیصل واوڈا کی خالی نشست پر امیدوارکی جیت عارضی ہے، اگر فیصل واوڈا کیس ہارجاتے ہیں تو جیتنے والے امیدوارکی لاٹری نکل جائے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غلط بیان حلفی اور اس کے بعد آپ کے کنڈکٹ کے نتائج تو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت اختیارات ہیں، الیکشن کمیشن نے جس شق کے تحت نااہلی کی اس کو بھی دیکھیں گے، کیس کو لٹکانا نہیں چاہتے، نثارکھوڑو کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں تو بنالیں، اگر ان کا انتظار کیا تو کیس تین 4 ہفتے مزید لٹک جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے فیصل واوڈا کی نشست پر نثارکھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا اور سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…