ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ میزائل داغنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا۔بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں اپنے رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو 9 مارچ 2022 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میزائل چھوڑنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا۔

میزائل یونٹ کی معمول کی دیکھ بھال اور معائنہ کے دوران، شام 7 بجے کے قریب، ایک میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا میزائل سسٹم انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ ہے۔واضح رہے کہ بھارتی سپر سانک میزائل کا اچانک سے لانچ ہو جانا اور وہ بھی پاکستان کی جانب، جو کہ بذاتِ خود ایک نیوکلئیر پاور ملک ہے، دنیا کے لیے ایک چشم کشا حادثہ تھا۔اس مبینہ حادثے نے ثابت کیا کہ بھارتی کی ٹیکنالوجی کتنی غیر محفوظ ہے اور اس کی افواج کتنی غیر ذمہ دار ہیں۔خیال رہے کہ نئی دہلی نے یہ تسلیم کیا تھا کہ کہ مذکورہ میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاکستان کی جانب فائر ہوا تھا۔بھارت نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ پاکستانی علاقے میاں چنوں میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہی تھا۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…