کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اورمسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت جاتیجاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑ رہی ہے، اگلی حکومت کے
لیے ایٹم بم بچھا کر جارہی ہے، معیشت ٹھیک کرنے میں بڑا وقت لگے گا۔پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے، حکومت جاتے جاتے آئی ایم ایف سے ڈیل توڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کا پلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، تاریخی مہنگائی ہے، پاکستان میں بھارت اور بنگلا دیش سیزیادہ مہنگائی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ مہنگائی زیادہ ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، ارجنٹینا اور ترکی میں پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے۔