عمران خان سب کچھ کس غیر ملکی شخصیت کے اشارے پرکر رہے ہیں؟مولانا فضل الرحمن نے نام لے دیا

14  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کرر ہے ہیں ، پی ٹی آئی کے ہوا کے غبارے میں اب صرف سوئی لگنے کی دیرہے، وزیراعظم کی دوڑیں ان کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے شیخ رشید کی اہمیت رائی کے پہاڑ جیسی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمننے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم عمران خان سب کچھ بل گیٹس کے اشارے پر کررہے ہیں، انہوں نے روس کا دورہ بھی مسٹر زیڈ کے کہنے پر کیا جو برطانیہ میں ان کا سالا اور اسرائیل کی لابی بھی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہوگیا ہے، سب کچھ عیاں ہوگیا ہے کہ اسے مخصوص ایجنڈے پر لایا گیا تھا، وہ اپنے اتحادیوں کا اعتماد کھو بیٹھا ہے، اب معاملات اس کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، بابا دس لاکھ مت لاو ہمت ہے تو 172 پورے کرلو،انہوں نے کہا کہ اب وہ اکثریت کھو بیٹھا ہے، پاکستان کی اسٹبلشمنٹ اس کا کوئی حکم ماننے کیلیے تیار نہیں ہے، پی ٹی آئی کے ہوا کے غبارے میں اب صرف سوئی لگنے کی دیرہے، وزیراعظم کی دوڑیں ان کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے شیخ رشید کی اہمیت رائی کے پہاڑ جیسی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے، پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت بھی اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہیں، دنیا سے یہ تاثر ختم کیا جائے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی ہے، انہیں وطن واپسی سے کوئی نہیں روک سکتا، (آج) ہونیوالے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…