ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کراچی ٹیسٹ،آسٹریلوی ٹیم نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں پورے 2 دن میں مجموعی طور پر180 اوورز کھیل کر وہ کام کردیا جو مدتوں ایشین وکٹوں پر کوئی آسٹریلین ٹیم نہ کرسکی،یہ 42 سال میں کسی بھی ایشین وینیو پر آسٹریلیا کی سب سے لمبی اننگ ہے، سال1980 میں

فیصل آباد میں سب سے زیادہ 201 اوورز کھیلے تھے جبکہ سال 2008 میں اس نے نئی دہلی میں 179.3 عشاریہ کھیلے۔اس کے علاوہ یہ نیشنل اسٹیڈیم پر بھی کسی ٹیم کی 60 سال میں سب سے طویل اننگ ہے،انگلینڈ نے سال 2000 میں 179.1اوورز کھیلے تھے جبکہ انگلینڈ نے ہی سال 1962میں 233.5اوورز کھیلے تھے۔اس کے علاوہ کراچی ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ایلیکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جو آٹھویں سے گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے کسی بھی آسٹریلین کا پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔میچ میں عثمان خواجہ نے مجموعی طور پر 556منٹ بیٹنگ کی جو پاکستانی سرزمین پر کسی بھی آسٹریلین کی دوسری طویل ترین اور کراچی میں طویل ترین اننگ ہے۔اس سے قبل مارک ٹیلر نے 1998 میں پشاور میں 720 منٹ بیٹنگ کی تھی جبکہ کراچی میں بوب سمپسن نے 1964 میں 405 منٹ بیٹنگ کی تھی۔واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور آسٹریلیا نے دوسرے دن کیکھیل کے اختتام پر8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…