اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بلینک چیک لیکر پھر رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ کرو۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ بلینک چیک لیکر پھر رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ کرو، حکومت ایم این ایز کو50 کروڑ کی پیشکش دے رہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن سے کوئی ان کی پیش کش قبول کرنے کو تیار نہیں، عمران خان نے کراچی میں اپوزیشن کو کہا کہ آپ میری بندوق کے نشانے پر ہیں۔(ن) لیگ کے رہنما نے کہا کہ کیا آپ ملک کو انارکی کی طرف جانا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے کیا چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں؟