منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنڈی کا شیطان ’’بغل میں چھری، منہ میں رام رام‘‘ کردار ہے ، رانا ثنا اللہ

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پنڈی کا

شیطان “بغل میں چھری، منہ میں رام رام” کردار ہے ۔ انہوں نے کہا پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے۔ انہوں نے کہا “باس” کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے۔ “کچل دوں گا” کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے ۔ انہوں نے کہا گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے، اس کی صفائی ہی علاج ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا “مار دو، مر جائو، جلاؤ، گھیراؤ” کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے ۔ انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے ۔ انہوں نے کہا چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کرے گا، ان شاء اللہ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…