پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر مولانا فضل الرحمان تپ گئے، غصے میں پروگرام چھوڑ کر چلے گئے

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لئے بندے پورے ہیں جس پر مولانا فضل الرحمان غصے میں آ گئے، گزشتہ رات کو مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کے بعد

شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے ساتھ احتجاج میں آپ کے اتحادی بھی شریک ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں خورشید شاہ، سعد رفیق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اورتمام اپوزیشن کے قائدین یہاں موجود ہیں۔ شاہ زیب خانزادہ نے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کے پاس بندے پورے ہیں تحریک عدم اعتماد کے لئے کیونکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ بندے پورے نہیں ہیں اور جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے۔جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بندے پورے ہوں یا نہ ہوں لیکن ان کو ہمارے کارکنوں اور ایم این ایز پر دھاوا بولنے کا کیا حق حاصل ہے، پھر سوال کیا گیا کہ ویسے آپ کے پاس بندے پورے ہیں تو مولانا فضل الرحمان نے غصے میں آتے ہوئے کہا کہ ہوں یا نہ ہوں آپ کا اس سے کیا واسطہ ہے، جس پر شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ پولیٹیکل سوال کر رہا ہوں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ چھوڑیں اس بات ابھی موضوع تبدیل نہ کریں، مولانا نے کہا کہ ہم نے طبل جنگ بجا دیا ہے ہم کسی قیمت پر ان کی دہشت گردی کو معاف نہیں کریں گے، دوبارہ شاہ زیب خانزادہ نے عدم اعتماد پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے غصے میں فون کاٹ دیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…