منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

فضل الرحمان ڈیزل پرمٹ بیچ کر پیسے بناتاہے، جلسے میں عمران خان کا الزام، فضلو کہہ کر مخاطب ہوئے

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلسی (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف جیل جانے کے ڈر سے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مجرم نمبر ون نواز شریف جو جھوٹ کر بالی وڈ کی اداکاری کرکے ملک سے باہر چلا گیا، ماضی میں اٹک جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا،

ملک کا تین مرتبہ کا وزیر اعظم اور اس کے بچے اربوں روپے کے محل میں رہتے ہیں، جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں کہ ہم تو ملک سے باہر رہتے ہیں، یہ لوگ صرف ملک کو لوٹنے کے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مجرم ہے شہباز شریف ہے، اگر شہباز شریف کا پتہ کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں جس کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے، ان لوگوں نے کھیل لگایا ہوا ہے، بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے اس بوٹ کی پالش شروع کر دیتا ہے، شہباز شریف ڈرا ہوا ہے کہ اسے جیل جانا ہے اس لیے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔سابق صدر آصف زرداری کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ زرداری کو آئے ایک سال نہیں ہواکہ دنیا میں ٹین پرسنٹ کی دھوم مچ گئی، کتابوں اور مضامین پر ان کی چوری کا ذکر ہوا،فلمیں بنیں، حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ زرداری نے بنایا، زرداری نے سرے محل بیچ کر پیساپاکستان بھجوایا، پرویز مشرف نے این آر او دیا رو زرداری نے وہ پیسہ بھی ہضم کرلیا۔عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑتے ہوئے تنقید کی اور کہا کہ چوتھے نمبر پر فضلو ہے، انہیں کبھی مولانا نہیں کہوں گا، مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ڈیزل پرمٹ بیچ کر پیسے بناتاہے،

فضلو بتاؤ ان ڈاکوؤں کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ فضلو آپ کی اور میری عمر ایک ہے، ہمیں سوچنا چاہیے اوپر والا کب بلاوا دے دے، فضلو آپ کا وزن بھی ذرا زیادہ ہے، آپ کو خوف خدا نہیں، آپ مدرسے کے بچوں کو سیاست چمکانے اوربلیک میل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں، یہ چار لوگ مل کر عدم اعتماد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…