بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد،اپوزیشن کا بڑا فیصلہ،180 سے زائد ارکان کی حمایت کا یقین

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر پی ڈی ایم سربراہ متحرک ہوگئے،مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف اور آصف زرداری سے رابطے کئے جس کے بعدآصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے،شہباز شریف جمعرات کو آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے آئندہ دو سے تین روز میں ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پہلے سپیکر یا وزیراعظم کے خلاف آئے گی؟،اپوزیشن جماعتوں کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا مکمل یقین کرائی،اپوزیشن نے اتحادیوں سمیت تحریک انصاف کے ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کا دعوی کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کو ایک سو اسی سے زائد ارکان کی حمایت کا یقین ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے،اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے،اگلے دو سے تین دن بہت ہی اہم ہیں، ہوسکتا ہے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آجائیگی،پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیساتھ مسلسل رابطے میں ہوں، حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں ہی پر غور ہورہا ہے، ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے، سارے امور کو دیکھا جارہا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اس بار کامیابی یقینی ہے،

صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کسے کیا ملے گا؟اس پر جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا آپ کو سب کچھ بتادیں؟ اتنا کافی ہے کہ اب اپوزیشن میں کسی نکتے پر کوئی اختلاف نہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن تمام حل طلب امور پر اتفاق رائے کرکے بہت آگے پہنچ چکی، اپوزیشن نے اپنے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…