جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد آئے گی بھی اور کامیاب بھی ہوگی،حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا، اسحاق ڈار

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)تحریک عدم اعتماد آئے گی بھی اور کامیاب بھی ہوگی اور حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا، حکومت کو ہٹانے کی اپوزیشن کی تمام کوششیں آئین اور قانون کے مطابق ہیں جس پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے مسلم لیگ (ن)جاپان کے صدر ملک نور اعوان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اسحق ڈار نے کہا کہ عمران خان ماضی میں 126 دن پارلیمنٹ کا محاصرہ کرسکتے ہیں،چین کے صدر کا دورہ منسوخ کرا سکتے ہیں، ماضی میں ہماری حکومت کو گرانے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرسکتے ہیں، تو پھر انھیں ہماری آئینی کوششوں سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اسحق ڈار نے کہا کہ حکمراں جانتے ہیں کہ ان کی اکثریت مصنوعی ہے اور حقیقی انتخابات ہوتے تو انھیں یہ مصنوعی اکثریت بھی نصیب نہ ہوتی۔اسحق ڈار نے پوری دنیا میں لیگی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ حکومت کی زیادتیوں سے پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کریں۔ اس موقع پر ملک نور اعوان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اسحق ڈار نے گزشتہ بیس سالوں سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں ایک دن بھی دیر نہیں کی لیکن پھر بھی ان پر ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے کے جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، ان کی محنت کی کمائی کا گھر نیلام کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ان کے اکاونٹ فریز کردیئے گئے ہیں لیکن یہ زیادتیاں اب چند دن کی بات ہیں اور جو لوگ حکومت کے غیر آئینی احکامات مان کر اپوزیشن اور عوام کے ساتھ زیادتیاں کررہے ہیں انھیں بھی سوچ لینا چاہیے کہ ان کا بھی احتساب ہوگا اور انصاف کے ساتھ ہوگا۔اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس، جنرل سیکریٹری شمس بٹ اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر نے بھی میاں نواز شریف اور اسحق ڈار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…