پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عوام ہوشیار خبردار، نیب نے ایک مزید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایک نجی کمپنی سے متعلق تنبیہ جاری کر دی

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیب نے ایک مزید نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور ایک نجی کمپنی سے متعلق تنبیہ جاری کر دی ۔نجی ہاوسنگ سوسائٹی ڈی 16 اور ڈی 17، اور الباری گروپ آف کمپنیز کے خلاف خورد برد کی نیب تحقیقات جاری ہیں ۔

نیب نے عوام الناس کو خبردار کرنے کیلئے اشتہار جاری کردئیے،اشتہار نیب تفتیشی افسر ، انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے جاری کیا گیا ۔ نیب اشتہار کے مطابق نیب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈی 16 اور ڈی 17 کی انتظامیہ اور انجینئر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، دوسری جانب نیب نے ایک نجی کمپنی الباری گروپ آف کمپنیز کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب اشتہار کے مطابق سید عاصم رضا و انتظامیہ الباری گروپ آف کمپنیز کے خلاف مختلف غیر قانونی سکیموں کے نام پر عوام سے خطیر رقم بٹورنے پر نیب تحقیقات جاری ہیں۔ نیب تحقیقات کیمطابق عوام الناس، متاثرین کو بذریعہ اشتہار مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی شکایات ڈی جی نیب راولپنڈی کو بھیجیں ۔ نیب کے مطابق عوام اپنی شکایات بمعہ شناختی کارڈ کاپی و دیگر دستاویزات بذریعہ ڈاک اشتہار کے پندرہ روز کے اندر جمع کروائیں تاکہ نیب ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عملی میں لا سکے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…