اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ہتھیاروں کی ضرورت ہے انخلا کی نہیں امریکی پیشکش پر یوکرینی صدر کا زبردست جواب

datetime 26  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف ٗ واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش ٹھکرا دی۔امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس آفیسر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو کیف سے نکلنے میں مدد کی پیشکش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے امریکی پیشکش پر جواب دیا کہ مجھے اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی ضرورت ہے،کیف سے نکلنے کے لے فلائٹ کی نہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ پوتن بین الاقوامی سطح پر کم تر ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی فورسز یوکرین میں نہیں لڑیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بائیڈن نے ماسکو پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ روسی جارحیت کی قیمت روس وقت کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی پابندیوں کی شکل میں ادا کرے گا۔ روس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس ننگی جارحیت کے ذمہ دار روسی صدر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ولادیمیر پوتن یوکرین پر اپنے ملک کے حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اپنے آپ کو کم تر ثابت کیا۔ حملے کا منصبہ پہلے سے تیار شدہ تھا۔انھوں نے اس کے ساتھ یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کا اپنے روسی ہم منصب سے بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔بائیڈن نے مزید کہا کہ روس پر حملہ ان کی طرف سے کبھی بھی حقیقی سیکورٹی خدشات کے بارے میں نہیں تھا۔ یہ حملہ پوتن کی خواہش کے بارے میں کسی بھی طرح سے ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…