منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت

datetime 26  فروری‬‮  2022 |

ریاض(این این آئی)ڈھائی سال سے زیادہ کے وقفے کے بعد سات سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد حرام مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے سات سال کی عمر کے بچوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔ ٹویٹرپر وزارت حج اور عمرہ کے ذریعے کہا کہ ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ اگر سات سال سے زاید عمر کے بچوں نے توکلنا ایپ کے ذریعے

ویکسین لگوا لی ہے اور وہ ویکسی نیٹڈ ہیں توانہیں حرمین شریفین میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی وزارت صحت نے حال ہی میں صحتی اور توکلناایپلی کیشنز کے ذریعے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک 5 سے 11 سال کی عمر کے افراد کے لیے دستیاب کرائی ہے۔سعودی وزارت صحت نے قبل ازیں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین سے بچا کے قطرے پلانے کا آغاز کیا تھا۔ کیونکہ یہ ویکسین بڑی تعداد میں بچوں کے لیے محفوظ قرار دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…