کراچی(این این آئی)گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد گھریلو صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع نے بتایا پہلے درجے کا گھی اور کوکنگ آئل 10 روپے اضافے کے بعد 582 روپے فی لیٹر/کلو تک پہنچ گیا ہے، جبکہ دوسرے درجے کا گھی اور تیل 540 روپے فی لیٹر/کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
چینی کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد چینی 179 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ماہرینِکے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں نرخوں میں اضافے اور سپلائی چین کے دبا کے باعث ہوا ہے، جبکہ مزید اتار چڑھا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔شہریوں نے بتایا کہ روزمرہ اشیا کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کردیا ہے۔















































