جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اسرانی کی موت کے بعد انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش بتادی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف اداکار انو کپور نے اپنی آخری خواہش بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی موت کسی تہوار یا قومی دن کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے انجام دی جائیں۔مشہور بھارتی کامیڈین اسرانی کی وفات نے شائقینِ سنیما کو افسردہ کر دیا۔ ان کی آخری رسومات خاموشی سے ادا کی گئیں، کیونکہ وہ خود نہیں چاہتے تھے کہ اس وقت بھیڑ جمع ہو۔ انہوں نے زندگی کے آخری ایام میں وصیت کی تھی کہ ان کی آخری رسومات کسی شور و ہجوم کے بغیر صرف گھر والے انجام دیں۔

اب انہی کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سینئر اداکار انو کپور نے بھی اپنی آخری خواہش سب کے سامنے ظاہر کی ہے۔ انو کپور نے کہا کہ اگر ان کی موت کسی قومی دن یا تہوار، جیسے دیوالی، ہولی، عید، 15 اگست کے موقع پر ہو، تو ان کی آخری رسومات خاموشی سے اور خفیہ انداز میں انجام دی جائیں۔انو کپور نے ایک گفتگو میں کہا، اسرانی صاحب کی خواہش نے مجھے بھی متاثر کیا۔ جب اس دنیا نامی ہوٹل سے میرا چیک آٹ کرنے کا وقت آئے اور وہ دن کسی قومی تہوار سے جڑا ہو، تو میری تدفین یا آخری رسومات خاموشی سے کی جائیں۔ان کا کہنا ہیکہ، میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی اس دنیا میں بوجھ بن کر جینا چاہتا ہوں۔چند دن قبل انو کپور ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں دیے گئے تبصرے کی وجہ سے زیر بحث رہے تھے۔ ان کے استری 2 کے گانے آج کی رات پر کیے گئے تبصروں نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل پیدا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…