اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری عالمی مقابلہ حسن ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025‘ کے دوران ایک ماڈل سے ایسی غلطی سرزد ہوگئی جس پر وہ ہزاروں ناظرین کے سامنے شرمندہ ہوگئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب ایونٹ کے دوران فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے والی امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما کی نمائندہ ماڈل اسامر نے یہ سمجھ لیا کہ میزبان نے اس کا نام پکارا ہے۔
وہ جوش و خروش میں اسٹیج کے آگے بڑھ آئیں اور تماشائیوں سے داد وصول کرنے لگیں، تاہم کچھ ہی لمحوں بعد ایونٹ کے میزبان نے دوبارہ نام دہراتے ہوئے بتایا کہ دراصل منتخب امیدوار پیراگوئے کی ماڈل ہیں۔یہ سن کر اسامر کے چہرے پر شرمندگی چھا گئی، اور وہ خاموشی سے واپس اپنی جگہ چلی گئیں۔یہ دلچسپ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ صارفین اس پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “جوش میں آنے سے پہلے یقین کر لینا چاہیے تھا کہ نام واقعی اپنا ہے یا نہیں۔”















































