اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) باضابطہ طور پر درخواست دے تو سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی پر سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ “اگر پی ٹی آئی تحریری طور پر یہ مطالبہ کرے تو ہم عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کر دیتے ہیں، اس کے بعد وہ چاہیں تو روزانہ ان سے ملاقات کریں، گفتگو کریں یا لڈو کھیلیں، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
“وفاقی وزیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کی قید کے دوران ملاقاتوں پر عائد پابندیوں اور جیل میں سہولتوں کی کمی پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔
BREAKING NEWS 🚨🚨🚨
وفاقی حکومت عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کو تیار۔۔۔ پی ٹی آئی درخواست دے ہم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کر دیتے ہیں۔۔۔ ابھی تک ہمارے پاس کوئی درخواست نہیں آئی۔۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی بڑی آفر۔۔#FaislaAapKa TEAM
Hum News… pic.twitter.com/NmsOYumjlj— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 22, 2025