اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک زرداری سب پر بھاری، انفرادی اور یکطرفہ فیصلے کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی بقیہ 9پارٹیوں کو ”نودو گیارہ“ کردیا

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آصف علی زرداری اپوزیشن پارٹیوں پر بھاری ثابت ہورہے ہیں اور پی ڈی ایم میں نہ ہوتے ہوئے بھی نہ صرف سب کو نکیل ڈالی ہوئی ہے ہے بلکہ مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی کو

بھی اپنی آغوش میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری نے بقیہ پی ڈی ایم کی 9 پارٹیوں کے طے شدہ فیصلوں کو ختم کرواکے انکی لائن آف ایکشن ہی یکسر تبدیل کروا دی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم میں رہتے ہوئے بھی پی ڈی ایم کے طے شدہ 26 نکات سے ہٹ کر انفرادی طور پراپنی پارٹی میں ضمنی اور سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کا یکطرفہ فیصلہ کیااورپھر ان فیصلوں کو پی ڈی ایم کی باقی 10 پارٹیوں سے انگوٹھا لگواکر منظوربھی کروایا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ہی صورتحال میں ایک عدد شوکاز نوٹس بھی پیپلزپارٹی کو دی گی تھیجس کے ردعمل میں انہوں نے پی ڈی ایم کو خیرباد کہہ دیا تھامگر نہ شوکاز نوٹس کا جواب آیا نہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں 9-سے 11 ہو سکیں،البتہ آصف علی زرداری نے انکے طے شدہ موقف،پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے،تحریک عدم اعتماد نہ لانے، سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے طے شدہ فیصلوں کے پرخچے اڑا کر پی ڈی ایم کی بقیہ 9 پارٹیوں کو بھی نو’ دو، گیارہ کردیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…