بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک 50 ارب کا مقروض، موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،سراج الحق

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کو 50ہزار ارب کا مقروض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کو ملک اور عوام کا کوئی خیال نہیں ہے،

ملک کو صورتحال سے نکالنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ کر کے اسلامی نظام کے نفاذ سے ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد صنعتکاروں اور تاجروںمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر جماعت اسلامی جاوید قصوری، جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر محبوب الزماں بٹ، امیر جماعت اسلامی سیاسی امور طاہر ایوب، سابق امیر سردار ظفر حسین، سپریم انجمن تاجران کے صدراسلم بھلی، کے علاوہ تاجروں، صنعتکاروں اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچ دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا عدالتی، سیاسی، تعلیمی، معاشی نظام تباہی کی طرف جا رہا ہے اور پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود زرعی زمینوں پر رہائشی کالونیاں بنائی جا رہی ہیں اور ہر محکمہ میں کرپشن اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ کوئی کام رشوت اور سفارش کے بغیر نہیں چلتا اور کلمہ کی بنیاد پر حاصل ہونیوالے وطن عزیز کو تباہ کیا جا رہا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ ان حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے سودی نظام کا خاتمہ کر کے نظام مصطفی کا نظام نافذ کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…