اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے، مولانا فضل الرحمان

datetime 22  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سربراہ جے یو آ ٓئی مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو 27؛فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دیدیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو 27؛فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق دو الگ الگ لانگ مارچ کرنے سے اپوزیشن کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے، مولانا نے تجویز پیش کی کہ پیپلز پارٹی الگ لانگ مارچ کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو۔ذرائع کے مطابق مولانا نے تجویز پیش کی کہ پہلے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے۔آصف علی زر داری نے کہاکہ پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پہلے مرکز میں لائی جائے گی یا پنجاب میں؟ مولانا اور زرداری میں اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے اتحادیوں کی بجائے حکومتی ناراض ارکان کو ساتھ ملانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع آصف علی زر داری کے مطابق لیگی رہنماؤں نے بتایا ہے کہ حکومت کے 20 سے 22 ناراض ارکان نے ن لیگ کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو حکومتی اتحادیوں کو بھی توڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔مولانا فضل الرحمن اور زر داری نے رائے دی کہ حکومتی ناراض ارکان کی حمایت سے تحاریک عدم متنازعہ ہوسکتی ہے، اس لئے اتحادیوں کو ساتھ ملانا چاہیئے۔ذرائع کے مطابق مولانا اور زرداری نے حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…