جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں بدامنی اور سٹریٹ کرائمز کا خاتمہ ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے فارمولا پیش کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں بدامنی اور اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ، ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر امین الحق نے فارمولا پیش کردیا۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق سید امین الحق نے کہاکہ مقامی پولیس افسران کی تعیناتی،تھانوں میں انٹیلیجنس نیٹ ورکنگ اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھانیداروں کی تقرری کم از کم 3 برس کیلئے ہو،اثاثوں کی مکمل

تفصیلات بھی مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر مقامی افسران کونہ علاقے سے آگاہی ہوتی ہے اورنہ علاقے یا شہرکے مفادات سیکوئی سروکار۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے 100 سے زائد تھانے ہیں اور ہر تھانے کی حدود میں کم ازکم 10 سے 15 لاکھ کی آبادی کی اوسط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اتنی بڑی آبادی میں کیا کوئی اسی علاقے سے تعلق رکھنے والا پولیس افسر تعینات نہیں ہوسکتا؟ ۔امین الحق نے کہاکہ تھانے کی حدود میں وارداتوں کا گراف بڑھے اس افسر کو معطل نہیں نوکری سے برخاست کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انٹیلی جنس نیٹ ورک ،اسپیشل برانچ پولیس کو فعال اور محلہ کمیٹیوں کی تشکیل سے مؤثر نیٹ ورک بن سکتا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری کیمروں کی درستگی، ہرگلی کے انٹری ایگزٹ پررہائشی کی مدد سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جائے۔ سید امین الحق نے کہاکہ تھانوں میں نفری اور گاڑیوں کی تعداد مناسب ہو اور ان کا ریکارڈ سہ ماہی بنیادوں پر چیک بھی کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر فوری طور پر اس جیسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو ملک کو کما کردینے ولا یہ شہر مکمل مفلوج ہوجائے گا۔ سید امین الحق نے کہاکہ شہر میں جرائم کی تشویشناک حد تک وارداتوں کے باوجود وزیراعلیٰ نیامن و امان سے متعلق کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…