ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

عمران نیازی کی نا اہل حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنس دیا ہے، احسن اقبال

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی(آن لائن )عمران نیازی کی نا اہل حکومت نے پاکستان کو معاشی دلدل میں دھنس دیا ہے۔ ملک میں ہونے والی بد ترین مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ آئے روز اشیاء خورونوش ، پٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اسے عوا م سے کوئی سروکار نہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر داخلہ

اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے سابق چیئرمین رانا محمد عظیم فضل ایڈووکیٹ سے ان کے ڈیرہ ڈھلی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائداور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور ہ حکومتک دوران ملک کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلائی ۔آج موجودہ حکومت نااہل اور نالائق حکمرانوں نے جو آئی ایم ایف سے وعدے کیے ہوئے ہیں اس کی سزا عوام کو دی جا رہی ہے۔ عوام بد ترین مہنگائی کی وجہ سے تنگ آ چکے ہیں۔ عمران نیازی کا یہ کہنا تھا کہ جس ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو تو وزیر اعظم کرپٹ ہوتا ہے۔ جو پاکستانیوں میں چندے میں گھپلا کرے وہ کیا نہیں کر سکتا ۔ ساڑھے تین سال سے ہم ان کی احتساب کا سامنا کر رہے ہیں ۔ میاں برادران کے خلاف ہر روز الزامات عائد کرتے رہتے ہیں ۔ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔ جس سے وہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور اب غریب عوام کا حکومت کے ساتھ چلنا ناممکن ہو چکا ہے۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ساڑھے تین سالوں میں حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے۔ عوام کو سزا دینے والی PTIکی حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے ۔ اسی لیے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے لیے سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔ کیونکہ PTIکی حکومت نے ساڑھے تین سال اپوزیشن پر الزامات لانے میں ضائع کر دیے ہیں۔

مسلم لیگ ن جلد اقتدار میں آ کر عوام کو شدید بحرانوں سے نکالے گی تاکہ عوام خوشحالی کی زندگی بسر کر سکیں ۔ مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت آج بھی قائم ہے۔ جس کے باعث عوام آج بھی موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور عوام دشمنی کے باعث تنگ آ کر مسلم لیگ ن کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…