جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے،خواجہ آصف

datetime 20  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن کسی وقت بھی ہوسکتے ہیں، یہ سال الیکشن کاسال محسوس ہورہا ہے،اگلے دو تین ہفتے میں سب کچھ واضح ہوجائے گامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت

ہچکولے کھارہی ہے۔ان کے اراکین ہم سے رابطہ کرر ہے ہیں۔ تاکہ کوئی منصوبہ بنائیں اور اسکی حکومت ختم کریں۔انہوں نے کہا کہ سروے کے مطابق نواز شریف مقبولیت میں تین صوبوں میں برتری پر ہے۔یہ سچ کی فتح ہے کہ عوام نواز شریف کو یاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عنقریب نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے،اگر نواز شریف کے ساتھ عوام ہیں تو انہیں اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا۔عمران خان جواب دہ ہو گا۔عمران خان کا اصل چہرہ مکمل طور پر عیاں ہوجائے گا۔عمران خان کے ہاں لوٹوں اور لٹیروں کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سلطان راہی والے ڈائیلاگ بول رہے تھے کہ چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان خود دو نمبر ہے۔عمران خان بھی چور ہے اور اسکے ساتھی بھی لٹیرے ہیں۔جب تک ووٹ کی عزت بحال نہیں ہوگی چور آتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…