کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ رہائشی اعتبار سے پاکستان، 138 ممالک کی نسبت سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مختلف ممالک کے رہائشی اعتبار سے متعلق سروے کا انڈیکس شیئرکیا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ
138 ممالک کی نسبت پاکستان رہائشی اعتبار سے سستا ہے، رہائش کے لحاظ سے تمام ممالک میں پاکستان کا 139 واں نمبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے کی لاگت، امریکا کے مقابلے میں اوسطا 71.52 فیصد کم ہے، پاکستان میں کرایہ اوسطا امریکا کے مقابلے میں 90.64 فیصد کم ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ کراچی نیویارک سے 79.35 فیصد کم مہنگا ہے۔
Pakistan ranks least costly among 139 countries of the world. pic.twitter.com/ANgh8BQAlN
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 20, 2022