جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کیخلاف مڈل آرڈر مضبوط کرنے کیلئے ان 2کھلاڑیوں کی ضرورت پڑے گی ۔۔۔بابراعظم

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی کو اگر ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے تو وہ مڈل آرڈر کے بہترین بلے باز اور آپشن ہیں۔ پاکستانی سینئر کھلاڑی شعیب ملک فی الحال ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں، بابر اعظم نے بورڈ سے شعیب ملک کو بھی سکواڈ کا حصہ بنانے کیلئے

ایک درخواست بھیجی ہے، تاکہ شعیب ملک مڈل آرڈر کا مسئلہ حل کر سکیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے مڈل آرڈر میں آنے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ، لائن اور بولنگ لائن مضبوط ہوگی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا، وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم چاند ہے جب بدلی ہٹے گی تو چاند پھر روشن ہوجائے گا،وہ دنیا کا نمبر ون بیٹر ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں جس ٹیم کو آغاز میں مومینٹم مل جائے وہ کامیاب رہتی ہے، بد قسمتی سے کراچی کنگز کو اچھا مومینٹم نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بغیر کسی خوف کے پاکستان آنا چاہیے ، پورا پاکستان کرکٹ کا خیر مقدم کرتا ہے اور پاکستان کی مہمان نوازی پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر کام ہورہا ہے، ان کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہیں، تھوڑا گیپ آیا ہے جلد اچھے اسپنرز سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف حکمت عملی گراؤنڈ میں نظر آئے گی، آسٹریلیا کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان بنا رہے ہیں اور بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ثقلین مشتاق نے

کہا کہ وہ بھی شروع میں شارٹ ٹرم کیلئے کوچ بنے، اب محمد یوسف آئے ہیں ان کا معاہدہ کم ہونا یا زیادہ کرنا یہ پی سی بی اور محمد یوسف کا معاملہ ہے، محمد یوسف بڑا نام ہے اگر مستقل بنیاد پر آئے گا تو انہیں بھی فائدہ ہوگا اور ٹیم کو بھی فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم ایڈوانٹیج ہوتا ہے لیکن آسٹریلیا تگڑی ٹیم ہے ان کے خلاف صرف ایڈوانٹیج کافی نہیں ہوگا بلکہ بھرپور تیاری کرنا ہوگی اور مضبوط حکمت عملی بنانا ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ 23فروری تک کراچی میں جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…