جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کو ہٹلر کی ریاست بنانا چاہتے ہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے، احسن اقبال

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیئے اپوزیشن کوششیں کررہی ہے،ہوم ورک جاری ہے عدام اعتماد ایک ریفرنڈم ہوگا، عمران خان پاکستان کو ہٹلر کی ریاست بنانا چاہتے ہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی میں بھی ایک طبقہ موجود ہے جس نے ابھی فیصلہ کرنا ہے، پاکستان کی ریاست نے اس بند گلی سے نکلنا ہے،

حکومت ڈیم بنانے کے وعدے کر کے آئی تھی ایک بند نہیں بنا لیکن میڈیا کی آواز بند کرنا چاہتی ہے، پاکستان کے میڈیا نے تمام مصیبتوں کے باوجود اظہارِ رائے کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے کہا ملک کی سب سے بڑی کابینہ عمران نیازی کی ہے ۔مرکز اور پنجاب میں مزید وزراء کی بھرتی کی جارہی ہے۔اسکا مطلب ہے آپ رشوت کے طور پر وزارتیں بانٹ رہے ہیں۔12 روپے پیٹرول میں اضافہ عوام کو بڑا جھٹکا ہے ایسے جھٹکوں سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوتی ہے ۔ آگے 4 سے 6 ماہ میں اس اضافے کے اثرات عوام تک پہنچیں گے۔عوام سے اپنی آمدن میں گزارا کرنا مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے یقین دلایا تھا 4 سے 6 ماہ میں مہنگائی پر قابو پالیں گے۔آج وزیر خزانہ کہتے ہیں مہنگائی پر قابو پانے میں 8 ماہ لگیں گے۔میرا کہنا ہے وزیر اعظم کی نااہلی کی وجہ سے یہ مہنگائی پر قابو نہیں پاسکتے ہیں ۔ہر روز بجلی اور گیس کے ریٹ تبدیلی ہوجاتے ہیں ۔یہ حکومت پاکستان کے لئے معاشی ڈراؤنا خواب بن چکی ہے۔آپ سے این آر او کو مانگ رہا ہے؟ آپ این آر او نہ دیں۔نیب آرڈیننس سے بے شرمی کے ساتھ اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا عمران نیازی کی حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے ۔ یہ ہم نہیں بین الاقوامی ادارے کہہ رہے ہیں کہ کرپشن بڑھی ہے

ایسی حکومت جسکے ہر روز اسکینڈلز آرہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے دور میں چینی عوام کو 54 روپے کلو ملتی رہی ہے۔ آج ہم چور ٹھہرے اور یہ ایماندار ٹھہرے یہ قوم کے لئے بڑھی مہنگی ایمانداری ہے ۔روپیہ ہر روز لڑک رہا ہے روز مہنگائی ہورہی ہے۔ اب تو پیٹرول ڈیزل گیس جتنا مہنگا ہوچکے تاریخ میں اتنا مہنگے نہیں ہوئے ۔

ساڑھے 3 سال سے انکے احتساب کا سامنا کررہے ہیں ۔ سوا تین سو ارب روپے ہم نے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا ۔ ان منصوبوں میں 32 روپے کی کرپشن بھی ثابت کریں۔جس وزیر کو انعام دیا گیا اسے ملتان سکھر سی پیک روٹ پر کرپشن کے الزام لگائے۔نمبر ون وزیر نے سی پیک میں چین پر الزامات لگائے۔انہوں نے کہا پٹرول اور ڈیزل کی

قیمت میں اضافے سے مہنگائی بہت بڑھ جائے گی۔عوام کے لئے اپنی آمدن میں اضافہ کے بغیر گزر مشکل ہوجائے گی۔ عمران نیازی کی پالیسیوں سے معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ان کے پاس کوئی وڑن نہیں ہے۔کاشتکار پریشان صنعت کار پریشان، پیداواری سائیکل میں تسلسل ناممکن ہوچکا ہے۔ احسن اقبال کا کہناتھاوزراء عوام کو سائیکل پر

چلنے کا مشورہ دیتے ہیں ۔خود وزراء اپنی گاڑیاں اس لئے نہیں چھوڑتے کیونکہ اس میں عوام کے پیسوں کا پیٹرول ڈلتا ہے۔حقیقت یہ ہے آج پاکستان بحرانوں سے بھرے دور سے گزر رہا ہے۔آپ نے خارجہ میدان میں ملک کو تنہا کردیا ہے۔احسن اقبا ل کا کہناتھاآپ اس قوم میں مسلسل نفرت اور زہر کے بیج بو رہے ہیں۔ آپ دوسرے پر الزامات

سے قبل اپنی فارن فنڈنگ کیس میں جھانکیں ۔فارن فنڈنگ کیس میں کس نے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا؟ ۔اگر آپ اتنے ایماندار ہیں تو قوم کو صاف بتائیں ۔آپ نے تو غیرملکی تحائف سے متعلق بتانے سے بھی انکار کیا۔جو شخص غیر ملکی سربراہوں سے ملنے والے تحائف میں غبن کردے وہ کیا ایماندار ہوگا۔تمام مافیاز آپکی چھتری تلے اور

آپکی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ کیا کیا غیر ملکی تحفے وصول کئے اس کی فہرست دینے سے گھبرارہے ہیں۔بیرون ملک پاکستانیوں سے ملنے والے چندے میں گھپلا کیا آپ نے وزیراعظم بننے کے بعد کونسی آمدن کی وجہ سے آپ کا انکم ٹیکس سوا لاکھ روپے سے ایک کروڑ روپے ہوگیا،؟۔پاکستان کے تمام مافیاز کو آپ نے چھتری فراہم کی

ہوئی ہے،اسمگلنگ کرکے آپ پاکستان کے عوم کو لوٹ رہے ہیں، کھاد گندم آپ سمگلنگ کررہے احسن اقبال نے کہا چین جاکر آپ سی پیک کی شفافیت کے قصیدے پڑھتے ہیں شہبازشریف کے خلاف الزامات برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے مسترد کردیئے۔ ہر طرف سے آپ نے قوم کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا،چور اور غدار کہنے

سے آپ کی جان نہیں چھوٹے گی۔آپ سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کی حلیف جماعتوں سے پوچھتا ہوں آپ کو عوم کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں؟۔حکومت کی حلیف جماعتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ عوام کے ساتھ ہیں یا نااہل حکومت کے،آپ ہٹلر کے پیروکار ہیں، ہٹلر کی ریاست بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آپ کے لطیفوں پر انسان

ہنسے یا روئے،ایک ناسمجھ نالائق حکومت ایٹمی ملک پر مسلط ہے۔خارجہ میدان میں ملک کو تنہا کردیا ہے۔قوم کو متحد کرنے کی بجائے مسلسل زہر کے بیج بو رہے ہیں۔آپ کے اپنے ایم این اے بھی آپ کو کرپٹ کہہ رہے۔احسن اقبال کاکہناتھا پاکستان کے میڈیا نے تمام مصیبتوں کے باوجود اظہارِ رائے کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…