لاہور(یواین پی)ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں ملتان سلطانزکیخلاف میچ کے دوران وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹ ڈپٹ پرسوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے۔بابراعظم کووسیم اکرم کی ڈانٹ ڈپٹ سوشل میڈیا صارفین کوپسند نہیں آئی۔ کراچی کنگز اورملتان سلطانز کے میچ میں خوشدل شاہ اوررائیلی روسو جب کراچی کنگز کے بولرز کی پٹائی لگا رہے تھے توکراچی کنگز
کے صدروسیم اکرم نے باؤنڈری پرفیلڈنگ کرتے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کی بظاہر ڈانٹ ڈپٹ کی۔اس دوران بابراعظم بھی وضاحت دینے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔وسیم اکرم کی بابراعظم کوڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے وسیم اکرم کے بابراعظم کے ساتھ رویے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اسے نامناسب قراردیا۔