منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

مراکشی نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رباط(این این آئی)مراکش میں ایک نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو الگ الگ لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی خبر سوشل میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش میں ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں سے منگنی کی اور دونوں کو پروپوز کیا۔ نوجوان کی دونوں کے ساتھ دوستی تھی، اتفاق سے دونوں نے ہاں کردی ہے جس کے بعد

موصوف اب شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں کے ساتھ منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ویڈیو میں نصیر نامی نوجوان اپنی دو منگیتروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہے اور وہ استحکام چاہتی ہیں۔ انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں لڑکیوں کی بے باکی پر تنقید کی ۔ تبصروں میں غصہ اور طنزیہ ردعمل دیکھا جاسکتا ہے۔ لڑکیوں نے اس رجحان کو مسترد کرتے ہوئے اور عرب معاشروں میں اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ویڈیو کے تناظر میں ایک لڑکی نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے ذاتی آزادی ہے۔ اس نے منگنی کو قبول کرنے کے بارے میں لوگوں کے ان تبصروں پر اپنی وحشت کا اظہار کیا۔اس نے لوگوں کے بے تکے مشوروں کے طریقہ کار کی بھی مذمت کی جن میں اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تنقید کے جواب میں انہوں نے ان سے پوچھا کہ تم میں سے ہر ایک کا ایک شوہر کیوں نہیں ہے؟ جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، اللہ انہیں ہدایت دے۔ ہمیں کسی غلط یا حرام کی ضرورت نہیں، میں امید کر رہی تھی کہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ہمارا ساتھ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…