بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

2019 سے لاپتہ بچی2 سال بعد خفیہ کمرے سے بازیاب، جانتے ہیں اغواکار کون نکلے؟

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں 2019سے لاپتہ چارسالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا، والدین ہی بچی کے اغواکار ثابت ہوئے،میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس نے ایک گھر کی سیڑھیوں کے نیچے بنے خفیہ کمرے سے بچی کوصحیح سلامت بازیاب کرلیا، پولیس نے بتایا کہ بچی

کے اغواکار خود اس کے والدین تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ، جبکہ جرم میں بچی کے دادا بھی شامل ہیں۔پیسلی شلٹس نامی بچی کی عمر اب چھ برس ہو چکی ہے، اور اب اسے اس کے قانونی سرپرست یعنی بڑی بہن کے حوالے کر دیا گیا ۔بچی کو کچھ وجوہات کی بنا پر والدین سے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے لاپتہ ہو گئی، اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی 2019 میں لکھائی گئی، لیکن بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔حالیہ عرصے میں پولیس کو اطلاع ملی کہ پیسلی کو ساگیٹیز کے قصبے میں ہی کسی خفیہ مقام پر چھپایا گیا ہیتو پولیس دوبارہ اسی مقام پر پہنچی جہاں وہ پہلے بھی کئی بار تفتیش کر چکی تھی۔ایک گھنٹے کی سرچ کے بعد ایک پولیس اہلکار کو محسوس ہوا، کہ گھر کی بیسمنٹ بھی موجود ہے جس کی سیڑھیاں نظر نہیں آرہیں، پولیس نے کئی لکڑی کے تختے ہٹانے کے بعد پیسلی کو ڈھونڈ نکالا۔مِس کوپر اور مسٹر شلٹس جونیئر اور ان کے والد مسٹر شلٹس سینیئر کو پیسلی کو اغوا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…