بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا، یہ اسے کھا جائے گا،ارون دھتی رائے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی مصنفہ ارون ھتی رائے نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتالیکن یہ اسے کو کھا جائے گا، ہندو قوم پرستی یوگوسلاویہ اور روس کی طرح بھارت کے ٹکڑے ٹکرے کر سکتی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے معروف بھارتی

صحافی کرن تھاپرکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کی موجودہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے تاہم مجھے امید ہے کہ بھارتی عوام بالآخرنریندر مودی اور بی جے پی کی فسطائیت کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام جس گڑھے میں گرے ہوئے ہیں وہ اس سے باہر نکل رہے ہیں۔ارون دھتی رائے نے کہا کہ انہیں بھارتی عوام پر بھروسہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ بھارت تاریک سرنگ سے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت نے ایک بلوائی ملک کے طور پر شناخت پائی ہے دن دیہاڑے سڑکوں اور چوراہوں میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں اور دلتوں کو سرعام کوڑے مارے، تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس عمل کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دی۔بھارتی مصنفہ اور نقاد ارندھتی رائے نے سوال کیا کہ کشمیری بھارت کا حصہ کیوں بننا چاہیں گے،آزادی وہی ہے جو وہ چاہتے ہیں، آزادی وہی ہے جو انہیں حاصل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کو ہرا نہیں سکتا لیکن یہ بھارت کو کھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…