پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

افغان فنڈز کے استعمال کا فیصلہ خالصتاً افغانستان کا ہونا چاہیے، پاکستان

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملے کے متاثرین کے لیے مختص کرنے پر کہا ہے کہ افغان فنڈز کے استعمال کا فیصلہ خالصتاً افغانستان کا ہونا چاہیے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں اپنے بیان میں کہاکہ

امریکہ کی جانب سے امریکی بینکوں میں موجود افغان سرمایہ کا انجماد ختم کرکے افغانستان میں انسانی امداد کے لئے 3.5 ارب ڈالر اور ستمبر گیارہ کے متاثرہ خاندانوں کو 3.5 ارب ڈالر زر تلافی دینے کا فیصلہ ہماری نظر سے گزرا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان عالمی برادری پر مسلسل زور دیتا آرہا تھا کہ افغانستان میں وقوع پزیر انسانی المیہ سے نبردآزما ہونے اور افغان معیشت کی بحالی میں مدد کے لئے تیزی سے اقدام کرے کیونکہ یہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں الگ نہیں کیاجاسکتا۔ بیرون ملک افغان سرمایہ کا انجماد ختم کرنے کے طریقے ڈھونڈنے سے انسانی مسئلہ کے فوری حل اور افغان عوام کی معاشی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے کہاکہ بیرون ملک بینکوں میں افغان سرمایہ کا انجماد ختم کرنے پر پاکستان اصولی موقف پر کاربند ہے کہ یہ افغان قوم کی ملکیت ہیں اور انہیں جاری کیاجانا چاہئے۔ افغان فنڈز کا استعمال افغانستان کا خودمختاری پر مبنی فیصلہ ہونا چاہئے۔ ترجمان نے کہاکہ افغان عوام سنگین معاشی اور انسانی مسائل کا سامنا کررہے ہیں اور ان تکالیف سے نجات کے لئے عالمی برادری کو اپنا اہم اور تعمیری کردار جاری رکھنا ہوگا۔ اس ضمن میں وقت ناگزیر اہمیت کا حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…