اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کھوج لگاتے لگاتے چلے گئے اب ایک بریگیڈیئر کو لگا دیا گیا ہے ریٹائرڈ بریگیڈئر کو آنا نہیں چاہئے تھا کیوں کہ ان کے ساتھ ایک ادارے کا تشخص ہے پاکستان کا پرائم منسٹر اب پرائم بیگر بن چکا ہے سی پیک اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بند پڑا ہے 33% تجارتی خسارہ پچھلے سال کی نسبت بڑھ چکا
ہیترقی، تعلیم سمیت تمام شعبے اجڑ چکے ہیں عمران نیازی کو کسی سرکس میں ہونا چاہئے سیاست دانوں کی نقل اتار رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج پھر ایک جھوٹے کیس میں عدالت میں پیش ہوا ہوں چار سالوں میں عمران نیازی کی حکومت میں بنے کیسز میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی برطانیہ نے شہباز شریف کا کیس دری کی ٹوکری میں پھینک دیا راجہ قمر الاسلام اور میر شکیل بھی کیسز میں بری ہو چکے ہیں میرے کیس میں کوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ ناروال میں اسپورٹس کمپلیکس کیوں بنایایہ حکومت سمجھتی ہے کہ ناروال پاکستان میں نہیں بارڈر کے اس پار ہے تمام انٹرنیشنل کھلاڑی وہاں کھیل کھیل چکے ہیں لیکن آج کو کمپلیکس کھنڈر بن چکا ہے پاکستانی کرکٹرز دعا کرتے تھے کہ ایسے منصوبے پاکستان میں بنیسینکڑوں پاکستانی نوجوان نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں کھیل کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہوتے اگر چار سالوں میں سیاسی انتقامی کارروائی نہ کی گئی ہوتی تو اولمپکس میں ہمارا یہ حال نہ ہوتانارووال اسپورٹس سٹی میں ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دیں ایک وزیر جو تیز تیز بولتا ہے اس نے ملتان موٹروے منصوبے پر الزام لگایااس وزیر کو وزیراعظم چین کیوں نہیں لے کر گئییہاں آپ لوگ الزامات لگاتے ہیں
چین میں جا کے قسمیں کھاتے ہیں سی پیک منصوبہ آپ کے الزامات کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پایاآج پاکستان کا پرائم منسٹر پرائم بیگر بن چکا ہیوزیراعظم کو ایسی حالت میں نیند نہیں آنی چاہئے سب کو مل کر چلنا چاہئے چور ڈاکو وہ کہہ رہا ہے جس نے دنیا میں پاکستان کو کرپٹ ملک بنا ڈالاپاکستان کرپشن میں سولہ درجے گر کر 140
نمبر پر آ چکا ہیعمران نیازی کرپشن کا ورلڈکپ جیت چکے ہیں آج عمران نیازی دس وزراء کو انعام دینے جا رہا ہے عمران نیازی اور کابنیہ انعام نہیں چارج شیٹ کے مستحق ہیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ جھوٹا بیان حلفی دے کر اسمبلیوں میں آئے ہیں فیصل واووڈا اسٹیٹ بنک کا آرڈیننس جعل سازی سے پاس کرایا گیا 23 مارچ کو پورے ملک
سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں عوامی ریفرنڈم اسلام آباد میں کو گا کہ موجودہ حکومت اعتماد کھو چکی ہے کامرہ، لاہور، پنڈی میں کل الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے عمران خان کا یوم احتساب اب قریب آ چکا ہے عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں آج ان پانچ ممبران کو ٹکٹ کی یقین
دہانی کرائیں تو آج وہ عمران کو چھوڑنے کو تیار ہیں عمران نیازی کی کابنیہ کے ارکان بتاتے ہیں کہ ڈکٹیٹر اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم اس سے پہلے کوئی نہیں دیکھاایم کیو ایم، جی ڈی اے، باپ، مسلم لیگ ق نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ عوام کی تباہی کا ساتھ دیں گے یا پاکستانی عوام کاامید ہے تمام اتحادی جماعتیں اس حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کا سے بھی حساب لیں گے۔