اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے5 وزیر ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے
کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پانچ ممبران ٹکٹ کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کیلیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کابینہ ارکان بتاتے ہیں کہ عمران خا ن جیسا ڈکٹیٹر اور یوٹرن لینے والا وزیراعظم پہلے نہیں دیکھا۔ان کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کر عوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔23مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔ پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے۔