جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کو حافظ حسین احمد نے مفید مشورہ دے دیا

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن اپنے اندر بے اعتمادی ختم کرے، 23 مارچ کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے آصف زرداری کی خدمات حاصل

کی گئی ہیں، پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم سے عاق کرنے والے آج اسی زرداری کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ بدھ کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کہنے پر پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو عاق کیا تھا لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ آج اُسی آصف زرداری کے روڈ میپ پر چلنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے آصف زرداری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں نواز شریف اپنے مسائل اور مشکلات کی وجہ سے ایک بار پھر زرداری کے جال میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری زیرک سیاستدان ہیں اور وہ جس سیاسی بساط پرچال چل رہے ہیں معلوم نہیں کہ وہ یہ کھیل خود کھیل رہے ہیں یا کسی اور کے اشارے پر میدان میں ہیں البتہ اب 11 فروری کو پیپلز پارٹی کے فیصلوں پر پی ڈی ایم سے انگوٹھا لگوایا جائے گا اور زرداری کی ایک اور چال کو اپنانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا لانگ مارچ نومبر تک لانگ ہوسکتا ہے کیوں کہ نومبر میں موسم کے ساتھ اور بھی انتہائی اہم تبدیلیاں ہوں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…