فیصل واوڈا سینیٹر بھی نہ رہے،الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا

9  فروری‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن)کپتان کی ایک اور وکٹ گر گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اور سابق وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کو نا اہل قرار دے دیا۔فیصل واڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن

لڑتے ہوئے اپنی دوہری شہریت کو مبینہ طور پر چھپایا تھا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کو ہدایت کی ہے کہ بطور ایم این اے حاصل کی گئی تنخواہ اور مراعات بھی واپس کریں۔الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے بطور سینیٹر منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ فیصل واڈا نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا تھا، بطور رکن قومی اسمبلی سینیٹ الیکشن میں دیا گیا ووٹ بھی غلط کاسٹ کیا گیا۔فیصل واوڈا فیصلے کو سپریم کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کرسکتے ہیں،یاد رہے ای سی پی نے فیصل واڈا کے خلاف دوہری شہریت پر نااہلی کی درخواست کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے انھیں آگاہ کیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے حوالے سے فیصل واوڈا نے وزیر اعظم سے مشاورت کی ْ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا جلد وکلا سے مشاورت کے بعد فیصلے کو چیلنج کرینگے۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کیلئے رجوع کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…