کراچی(این این آئی)کراچی میں گرین لائن بس منصوبہ 5سال 10ماہ گزرنے کے بعد بھی ادھورا ہے۔شہر میں بسیں چلنی شروع ہوئے دو ماہ ہوگئے ہیں لیکن بیشتر اسٹیشنز پر بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں اور لفٹس خراب ،کچھ تباہ حال اور ناقابل استعمال ہیں۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کا اعلان جولائی 2014 میں مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت نے کیا تھا اور 26 فروری 2016 کو اس کے 17 اعشاریہ 8 کلومیٹر طویل سرجانی ٹاون تا گرو مندر ٹریک کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھا۔