لاہور (آن لائن) محکمہ اوقاف پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ مزارات پر آنے والے زائرین کے پاپوش کی مفت حفاظت کی سہولت کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف نے یہ فیصلہ محکمے کے مالی بحران کے پیش نظر کیا ہے۔ فیصلے کی واپسی سے محکمہ اوقاف کو کروڑوں روپے ماہانہ کی
آمدنی متوقع ہے جبکہ مزارات پر زائرین کے پاپوش کی حفاظت سے متعلق ٹھیکے الاٹ کئے جائیں گے جس سے محکمے کو بڑے پیمانے پر آمدنی متوقع ہے محکمہ اوقاف پنجاب نے اس سلسلے میں تجاویز طلب کرلی ہیں۔ امکان ہے کہ مزارات پر زائرین کے پاپوش کے فی جوڑے کی حفاظت کے عوض 10 روپے اجرت مقرر کی جائے گی۔